Uncategorizedخبریں

انتظامیہ کے مرکزی ہنزہ میں‌ بڑے ہوٹلوں‌پر چھاپے

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن ہنزہ نے کریم آباد اور علی آباد کے متعدد ہوٹلوں پر چھاپے مارے، ہوٹل ہنزہ ایمبیسی سیل جبکہ دیگر ہوٹل پر بھاری جرنامہ عائد۔ چھاپے کے دوران فائر ایکسٹینگویشر کی عدم موجودگی ، کمروں سے گیس سے جلنے والے چولہوں کے استعمال، اور گیسٹ رجسٹرز کے عدم استعمال کی بنیاد پر بعض ہوٹلوں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔ ہنزہ ہوٹل ایمنیسی میں انڈور سیلنڈر کے استعمال اور ایکسٹینگویشر کی عدم موجودگی کی وجہ سے سیل کردیا گیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ہنزہ کے مختلف ہوٹلوں میں آگ بجھانے کے آلات اور گسٹ رجسٹرر کو آپ ڈیٹ نہ کرنے پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے ہیں، جبکہ ان ڈور گیس کی استعمال سے بھی ہوٹل مالکان کو آگاہ کرنے کے باجود بھی گیس کے استعمال سے ضلع ہنزہ میں چند سالوں کے دوران پانچ ناخوشگوار واقعات میں قیمتی جائیں ضائع ہوئی ہیں۔
انہوں نے ہوٹل مالکان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ سردیوں کے ایام میں سیا حوں کو ہوٹل میں بٹھانے کے لئے اپنی مدد آپ بجلی استعمال نہیں کر سکتے ہیں،یا لکڑی اور دیگر محفوظ طریقوں پر عمل نہیں کرسکتے ہیں تو ہوٹلوں کو بند کردیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button