اہم ترینگلگت بلتستان

گلگت بلتستان کی بقا آئینی صوبے یا کشمیر طرز کا سیٹ اپ ہے، آغا راحت حسین الحسینی

گلگت (نما ئندہ) پا کستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کی ایک وفد قائم مقام صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان حاجی شاہ ناصر، نائب صدر پی ٹی آئی پروفیسر اجمل حسین ،پی ٹی آئی گلگت ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکر یٹری رانا تبارک سنگھا کی قیا دت میں جا معہ امامیہ مسجد میں آغا راحت حسین الحسینی سےملاقات کی ۔ ملا قات میں گلا ب شاہ آصف ،شیر عالم بو ٹو ، ،ظہیر الدین با بر کے علا وہ دیگر نے ملاقا ت کی۔

ملا قا ت میں گذشتہ جمعہ کے خطبہ میں آغا راحت حسین الحسینی کی طر ف سے تحریک انصاف کی وفاقی حکومت پر آئینی کمیٹی کے سفا رشات کی معطلی کے حوالے سے تنقید پر با ت کی ۔ ملاقا ت میں آغا راحت حسین الحسینی نے پی ٹی آئی کے وفد سے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت وزیر اعظم عمران پر گلگت بلتستان کے عوام کی بڑی امیدیں وابسطہ ہیں۔ عمران خان نے ملک بھر میں انصاف کا بول بالا قائم کرنے کے لئے ابھر کر سامنے آیا ہے ۔انہوں نے گلگت بلتستان کی آئینی کمیٹی کی سفارشات کی معطلی پر سخت مایوسی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی بقا آئینی صوبے اور کشمیر طرز کا سیٹ اپ آخری حل ہے ہمیں پیکچز نہیں چا ہئے ۔انہوں نے کہا کہ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون نے پچھلے دو ماہ میں علاقے کی جو نمائندگی کی ہے اس کے مثبت اثرات پیدا ہو گئے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ گورنر گلگت بلتستان علاقے کے مسائل کے حوالے سے وفاق میں کردار ادا کرینگے۔

وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قابلیت پر کو ئی شک نہیں ہے اور گلگت بلتستان کے عوام کی امیدیں وابسطہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کی طرح اختیارات دلانے کے لئے کام کرے ۔ انہوں نے کہا کہ آئینی حقوق اس لئے بھی لازمی ہیں کہ گلگت بلتستان میں سی پیک جیسا بڑا منصوبہ شروع ہو رہا ہے اور دیگر ایم منصوبوں کا آغازہو رہاہے اور گلگت بلتستان کو آئینی حقوق ملنے سے سی پیک سمیت دیگر منصوبوں میں ملک سمیت گلگت بلتستان کو فائدہ حاصل ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام دیگر صوبوں کے عوام سے بہتر زندگی گزار رہے ہیں لیکن آئینی حقوق کے حوالے سے جو مایوسی ہے اسے ختم کر نے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں اور ہم نے پاکستان کی بقا کے لئے قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی ہم ملک پاکستان کی سالمیت کے لئے قربانیاں دینے سے گریز نہیں کرینگے۔

پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر حاجی شاہ ناصر نے کہا کہ ہمیں آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے اور گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے ہم آپ کی رہنمائی لیکر کام کرینگے۔ پی ٹی آئی کے نائب صدر پروفیسر اجمل حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان کے جو دیرنا مسائل ہیں ان کے حل کے لئے آپ کی رہنمائی کے ساتھ کام کیا جا ئے گا۔ اس کے ساتھ جو گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق ہیں اس کے حوالے سے بھی پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت بھرپور کردار ادا کرے گی۔ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے عوام کے امنگوں پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کرے گی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button