اہم ترینحادثات

ہنزہ سانحہ کے بعد پورے گلگت بلتستان میں گیس ہیٹرز کے استعمال پر دفعہ 144 نافذ

ہنزہ ( رحیم امان ) اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) قاسم اعجاز نے کہا ہے کہ ہنزہ کے تمام ہوٹلوں کے خلاف بلا امتیاز اور اعلی حکام کے احکامات کی روشنی میں کاروائی کی گیئں۔ ہوٹلوں میں انتظامات بہتر نہ ہونے پر جرمانے عائد کئے ہیں۔ اس کاروائی کا مقصد کسی ایک ہوٹل کو جان بوجھ کر ٹارگٹ کرنا ہرگز نہیں، ہمارے لئے سب برابر ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہوٹل ایسوسی ایشن اور آل پارٹیز کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پورے گلگت بلتستان میں گیس ہیٹرز کے استعمال پر دفعہ ۱۴۴ نافذ کیا گیا ہے تاکہ اس طرح کے ناخوش گوار واقعہ پیش نہ آسکے۔

چیف سکریڑی نے سکریڑی اطلاعات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے سربراہ کو ذمہ داری دی ہے کہ وہ اس طرح کے حادثات سے بچاؤ کے لئے کوئی حکمت عملی ترتیب دے۔

ہنزہ ہوٹل ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے کاروائی کرنے سے قبل ہمیں نوٹس جاری ہو اور ہمارے نمائندوں کو اس طرح کے کاروائی میں ساتھ شامل لے کے جانا چاہیں۔ ہوٹل ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے حالیہ دنو ں ہونے والے حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس سانحےسے بہت دکھ ہواہے۔ ہوٹل ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بتایا کہ ہوٹل میں رہنے والے مہمانوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ہوٹلوں کے بنائے گئے ہدایا ت پر عمل کرے۔ اس حوالے سے ایس او پی بنانے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ ہوٹلو ں پر ہونے والی بھاری جرمانے پر بھی نظر ثانی کی جائے۔

وفد میں پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے صدر ظہور کریم، پاکستان تحریک انصاف ہنزہ کے صدر باقر تیحان کے علاوہ ہوٹل ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری عالم شاہ ، امجد ایوب ، منظور حسین ، شاہ نواز، امان اللہ صداقت اور دیگر شامل تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button