خبریں

‘ شگر، سنٹر سے چھورکاہ تک نصب شدہ ایچ ٹی پولز پہ کام کا معیارانتہائی ناقص ہے’

شگر(پ ر) معروف سماجی شخصیت و سابق ممبر یونین کونسل سجاد حسین عرف مومو بھٹو نے کہا ہے کہ شگر سنٹرسے چھورکاہ تک تنصیب کردہ ایچ ٹی پولز پہ کام انتہائی ناقص ہورہا ہے۔ ٹھیکیدار کی جانب سے چندسکوں کیلئے اس اہم منصوبے پر انتہائی ناقص کا م ہونا اور انتظامیہ کی ناک کے نیچے اس طرح ہونا اور خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ کچھ جگہوں پر پولز کو محض مٹی ڈال کر چھپانے کی کوشش کیا جارہا ہے جوکہ انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتاہے۔ اور کسی بھی وقت تیز آندھی سے گرکر کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ پولز گرنے سے کسی قسم کی جانی و مالی نقصان ہونے کی صورت میں اہل علاقہ متعلقہ حکام اور کنٹریکٹر کو نہیں بخشیں گے۔

انہوں نےمحکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام اور شگر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹھکیدار کی جانب سے کئے جانے والی ناقص تعمیرات کا نوٹس لیں اور ان کیخلاف سخت ایکشن لیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button