خبریں

گلگت بلتستان پولیس کے نئے آئی جی ثنا اللہ عباسی نے چارج سنبھال لیا

گلگت (پ ر) گلگت بلتستان پولیس کے نئے انسپکٹر جنرل ثناء اللہ عباسی نے چارج سنبھال لیا۔ وہ جب پولیس ہیڈکوارٹرز پہنچے تو ڈی آئی جی بلتستان اور ڈی آئی جی گلگت گوہر نفیس نے استقبال کیا۔ اس موقع پر آئی جی پی ثنا ء اللہ عباسی کو پولیس کے ایک چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ بعد اذاں نئے آئی جی پی کو گلگت بلتستان کے جغفرافیہ و پولیس سٹریکچر و جرائم کی شرح و زیر تفتیش مقدمات و ریکروٹمنٹ اور ٹریننگ کے حوالے سے ڈی آئی جی گلگت گوہر نفیس نے بریفنگ دی۔ آئی جی پی کو سیف سٹی پراجیکٹ خنجراب سیکورٹی فورس ، قراقرم سیکورٹی فورس، ARP،سی پیک پیٹرولنگ پولیس اور مختلف اضلاع میں قائم سیزنل چیک پوسٹوں کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔ آئی جی پی نے ڈی آئی جی گلگت گوہر نفیس کو ہدایات دی کہ انہیں پیر کے روزسی پیک ، سیف سٹی پراجیکٹ ،سپیشل برانچ ، دہشتگردی ،سی ٹی ڈی اور ہائی الٹی چوڈ پولیس کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔ بریفنگ میں سی پی او کے اے آئی جیز سمیت دیگر آفیسران بھی شریک تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button