ریسکو1122 ضلع ہنزہ اور نگر کے درجنوں ملازمین چھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم
ہنزہ ( اجلال حسین ) ریسکو1122ضلع ہنزہ اور نگر کے درجنوں ملازمین تاحال تنخواہیں سے محروم ،6ماہ گزر گئے کوئی سننے والا نہیں۔ 28دسمبر کے بعد دفاتر بند کرنے کا اعلان۔
ضلع ہنزہ اور نگر ریسکو 1122دفاترکے ملازمین پچھلے 6ماہ سے تنخواہیں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی فیسوں کے ادائیگی کے علاوہ روز مرہ زندگی کو چلانے کے لئے ملازمین کو سخت مشکلات کا سا منا کر رہے ہیں۔
ریسکو1122کے ملازمین نے میڈ یا نمائندوں سے بات کرتے ہوے کہا کہ تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر سے بچوں کی فیسوں کی ادائیگی منہ ہونے سے بچوں کواسکولوں سے نکلانا شروع کر دیا گیاہیں اور گھر وں میں فاقے کی نوبت آن پڑی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ریسکو کے بالا حکام اور سابق چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو بار ہا گزارش کے باوجود کوئیپرسان حال نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مختلف اضلاع سے تعینات ملازمین کرایوں کے مکانات میں رہائش پزیر ہے۔ مکان مالکان کو کرایہ ادا نہ ہونے کی وجہ سے مالکان کی جانب سے بھی نوٹس جاری ہونے کے ساتھ دکانداروں کو بھی کھانے پینے کی اشیاء کی ادائیگی نہیں ہو سکا۔
عوامی حلقوں کے علاوہ ملازمین ریسکو1122نے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان خرم آغا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ریسکو1122کے غریب ملازمین کے تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کریں ، بصورت دیگر دسمبر کے اختتام میں دفاتر کی تالا بندی کرنے پر مجبور ہو جائینگے۔