عوامی مسائل

یاسین: نازبرنالے پرمعلق جیپ ایبل پل دو سال بعد بھی تعمیرنہ ہوسکا

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یاسین کے بالائی گاوں طاوس اور نازبرکو ملانے والی نازبرنالے پرمعلق جیپ ایبل پل دو سال بعد بھی تعمیرنہ ہوسکا ۔ پل کی عدم تعمیرکے باعث طاوس اور نازبر کے درمیان رابط منقطع ہونے سے عوام اور خاص کر سکول آنے جانے والے معصوم بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔محکمہ تعمیرات عامہ غذر نے ایک سال قبل پل کاٹھیکہ ایک مقامی ٹھیکدار کو دیا تھا ٹ مگرٹھیکدارنے کام کو نامعلوم وجوہات کے باعث ادھورہ چھوڑ دیا ہے ۔ طاوس کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پل نہ ہونے اور انتظامیہ کے جانب سے عدم توجہی کی وجہ سے طاوس کے احاطے میں اولڈمین روڑ یاسین پر لوگوں نے غیرقانونی تجاویزات بھی شروغ کیا ہے ۔طاوس اور نازبر کے عوام نے اپنے مدد اپ کے تحت ارضی طور پر نالہ نابر پر دیسی ساخت کا پیدل پل تعمیرکیاتھا اس سال نازبرنالے میں پانی کی بہاو میں اچانگ اضافہ ہونے کے باعث پیدل پل بھی گیرگیا ہے ۔طاوس اور نازبر کے عوامی حلقوں نے محکمہ تعمیرات عامہ غذر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلدی سے پیشترنابزرنالے پر معلق جیپ ایبل پل کی تعمیرکرئے تاکہ عوام کودرپیش سفری مشکلات ختم ہوسکیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button