عوامی مسائل

نیٹکو نے ہنزہ میں چھوٹے گریڈز کے ملازمین کو کئی مہینوں‌سے تنخواہ نہیں‌دی ہے، سیکیورٹی گارڈ فریاد لے کر میڈیا تک پہنچ گیا

ہنزہ ( اجلال حسین ) نیٹکو  ہنزہ کا سیکورٹی گارڈ بیٹے سمیت میڈیا کی تلاش میں دفتر پہنچ گیا، گزشتہ کئی مہنوں سے نیٹکو NATCOہنزہ و نگر کے چھوٹے گریڈ کے ملازمین کو تنخواہ نہیں ملی ہے۔ سیکورٹی گارڈ کا بیٹا چوتھی جماعت سے پانچویں میں ترقی پاچکا ہے مگر تنخواہ سے محروم ملازم کتابیں خریدنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

مذکورہ ملازم نے کہا کہ گزشتہ کئی مہنوں سے نیٹکو کی جانب سے بروقت تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے نہ صرف گھر میں فاقے کی نوبت آئی ہے بلکہ تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لئے بھی رقم نہیں ہے۔ ادھار پر کتابیں خریدنے کے لئے سٹریشنری کی دکان تک گیا، مگر دکاندار نے معذرت کر لی

سائل نے میڈیا کے توسط سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ نچلے سکیل کے ملازمین کو تنخواہ سے محروم رکھنے کی روش کا نوٹس لیا جائے اور مسائل حل کرنے میں کردار ادا کیا جائے، تاکہ کم تنخواہ والے ملازمین بھی عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کے قابل بن سکیں۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ نیٹکو ملازمین کے قابل بچوں کے لئے سکالرشپ کا اہتمام کیا جائے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور مالی مسائل بھی ہو سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button