کارگاہ نالہ میںدہشتگردوںکے حملے میںشہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے بیٹے بطور اے ایس آئی بھرتی
گلگت (پ ر) دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ورثاء کو پولیس میں بحیثیت اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھرتی کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کارگاہ نالہ میں دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں شہادت کا رتبہ پانے والے پولیس اہلکاروں( فضل الرحمان اور نواب خان) کے بیٹوں کو وزیر اعظم پیکج کے تحت بحیثیت اسسٹنٹ سب انسپکٹرAppointment لیٹر دے دیئے گئے۔ پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ایک مختصر تقریب کے دوران ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان جعفر اللہ خان اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز محمد گوہر نفیس نے ریحان احمد اور فرہان اللہ کو بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹرAppointment لیٹر دیتے ہوئے انہیں مبارک باد دی۔ ڈی آئی جی گوہر نفیس نے اس موقع پر کہا کہ شہداء کے ورثاء وزیر اعظم پیکج اور شہداء پیکج کے تمام مراعات سے مستفید ہونگے ۔ اس کے علاوہ جی بی پولیس کے دروازے شہیدوں کے ورثاء کے لئے ہر وقت کھلے رہیں گے۔ تقریب میں سی پی او کے آفیسران، شہدا ء کے رشتہ داروں سمیت شفیق الدین و دیگر نے شرکت کی۔