عوامی مسائل

حیدر آباد اور علی آباد ہنزہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں‌پر حل کئے جائیں‌گے، ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی

ہنزہ ( اجلال حسین ) علی آباد تا حیدر آباد لنک روز آئندہ سال مکمل کر لیا جا ئیگا جبکہ حیدر آباد گاوں عوام کے دیگر مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا عوام حیدر آباد کے لئے درپیش مشکلات اور مسائل ضلعی انتظامیہ کے جھولی میں ڈال دیئے ۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ کپٹن (ر) سید علی اصغرنے ہنزہ حید ر آباد میں ایک پر ہجوم کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حید آباد کے عوامی مسائل نہ صرف گاوں کے ہے بلکہ ہمارے مسائل ہے چونکہ علی آباد حیدر آباد لنک توسعی روڈ نہ صرف حید ر آباد کے عوام کے لئے ہے بلکہ اس روڈ سے کریم آباد کے عوام علاوہ گرلز کالج اور یورنیورسٹی کمپس کے طلبا و طالبات اس سے استفادہ حاصل کرئینگے، اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ سنٹر ہنزہ بلخصوص علی آباد ، حید ر آباد اور کریم آباد وہ موضع جات ہے جہاں پر ضلع ہنزہ بلکہ دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے ملازمین ، طلباکے علاوہ دیگر عوام یہاں پر بستے ہیں جن کے مسائل کو حل کرنا ضلعی انتطامیہ کی اہم زمہ داری ہے۔ضلعی انتظامیہ اور عوام مل کر علاقے کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرئینگے۔ڈی سی ہنزہ نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علی آباد سے حید ر آباد لنک روڈ کی تو سیع ہماری اولین ترجیہات میں شامل ہے سردی کے موسم میں بغیر سمنٹ کام مکمل کر لیا جاے گا مار چ اور اپریل 2019میں لنک روڈ پر مٹلنگ کا کام مکمل کر لیا جاے گا تاکہ عوام حیدر آباد کی مشکلات حل کرسکے۔ جبکہ اس موقع پر حید ر آباد میں محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے زیر نگرانی تعمیراتی کام کو آئندہ ایک سال کے اندر مکمل کرتے ہوئے عوام حیدر آباد کے مطالبات کو حل کر لیا جائے گا۔اس موقع کھلی کچہری میں عوام حیدر آباد کے عمائدین اور عہداداروں نے حیدر آباد عوام کے لئے درپیش اہم مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگا ہ کیا جنہوں نے اپنے دائرے اختیار میں ہونے والے منصوبوں کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے یقین دہانی کر لیا جبکہ دیگر منصوبوں کو صوبائی حکومت اور انتظامیہ کو ہنگامی بییادوں پر حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دلایا ۔ اس موقع پر ضلع ہنزہ کے مختلف لائین ڈیپارنمنٹ کے سربراہان کے علاوہ عوام حید ر آباد کی کثیر تعداد کھلی کچہری میں شریک ہوئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button