کرپشن کے حوالے سے شعور وآگاہی دینے کے لئیے تقریب کا اہتمام
گلگت( رپورٹر) طلباء اور سول سوسائٹی میں کرپشن کی روک تھام کے لئے نیب گلگت بلتستان کی جانب سے کالج آف ایجوکیشن گلگت میں ایک تقریب کا اہتمام ہوا۔
نیب گلگت بلتستان کی جانب کرپشن کے خاتمے اور روک تھام کے لئے طلباء اور سوسائٹی میں شعور وآگاہی کے حوالے سے کالج آف ایجوکیشن گلگت میں ایک تقریب کا اہتمام ہوا۔ طلبا و طالبات کے درمیان تقریری مقابلہ بھی ہوا ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر نیب گلگت بلتستان ناصر جونیجو تھے۔
تقریری مقابلے میں مختلف سکولوں کے طلباء وطالبات نے حصہ لیا اور کرپشن سے پاک معاشرے کے حوالے سے تقریریں کیں۔
ڈائریکٹر نیب نے کہا کہ طلباء اور سول سوسائٹی میں شعور و آگاہی دلانے میں نیب مختلف تعلیمی اداروں میں تقاریب کا اہتمام کر تا ہے تاکہ طلباء وطالبات جو ہمارے مستقبل ہیں کرپشن کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کر سکے ۔ نیب کا پیغام کرپشن سے پاک صاف پاکستان کو ہر گھر تک پہنچانا ہے۔ کرپشن ہمارے معاشرے کا دشمن ہے اس سے نجات لازمی ہے ۔
ڈائریکٹر نیب نے کہا کہ نیب کرپشن کی روک تھام کے لئے تین مختلف نوعیت کے سرگرمیاں کرتا ہے جس میں تعلیمی اداروں میں مختلف تقربیات ، ریلی کے ذریعے شعور وآگاہی بیدار کرنا ہے جبکہ تیسری نوعیت کرپشن کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کرپشن کی روک تھام کے لئے طلباء وطالبات میں آگا ہی بیدار کرنے سے معاشرے میں کرپشن کی روک تھا م میں مدد ملے گی۔ چونکہ یہی طلباء وطالبات ہمارے مستقبل کے معمار ہیں۔ اگر ان کو بچپن سے آگاہی دی جائے تو یہ بڑے ہو کر کرپشن کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کر ینگے۔
تقریب سے ہیومن رائٹس کمیشن کے کوآڈینیٹر اسرار الدین اسرار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں کرپشن کی وجہ غربت اور اقراپروری ہے ۔ سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے لئے رشوت طلب کی جاتی ہے۔ رشوت میں دیےرقم کوواپسں لینے کے لئے یہ سرکاری ملازمین کرپشن کرتے ہیں۔
تقریب سے پرنسپل کالج آف ایجوکیشن ناصر حسین نے بھی خطاب کیا۔
مہمان خصوصی نے تقریری مقابلے میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے طلباء وطالبات میں ا نعامات بھی تقسیم کئیں ۔ تقریب میں چھوٹے بچوں نے مختلف ٹیبلوز اور خاکے پیشکئیں ۔
تقریب کے اختتام پر طلباء اور سول سوسائٹی نے کرپشن کی روک تھام اور شعور و آگاہی اُجاگر کرنے کے لئے واک بھی کی۔