اہم ترینتعلیم

قراقرم یونیورسٹی میں قابل توسیع توانائی سنٹر قائم کرنے حوالے سے سمجھوتے پر دستخط

اسلام آباد( پ ر) قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی میں قابل توسیع توانائی سنٹر قائم کرنے کے حوالے سے KIUاور پاکستان کونسل برائے قابل توسیع توانائی ٹیکنالوجیزکے مابین باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط ہوگئے۔

معاہدے پر دستخطKIUکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اورڈائریکٹر جنرل پی سی آر ٹی ڈاکٹرباقر رضانے کیئے۔ سمجھوتے کے تحت دونوں ادارے مشترکہ طور پر قابل توسیع توانائی ٹیکنالوجیز کی اہمیت اور قابل استعمال توانائی کے حوالے سے شعور و آگاہی دلانے کے لیے کانفرنسز ،ورکشاپس اور سیمینارز کا انعقاد کرینگے۔

باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کے لیے رکھی گئی تقریب میں رجسٹرار KIUڈاکٹر عبدالحمید لون اور پی سی آر ٹی کے اسٹاف بھی موجود تھے ۔

سمجھوتے کے بعد KIUاور پی سی آر ٹی قابل توسیع توانائی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے شمسی ،تھرمل، بائیو گیس، مینی ہائڈل توانائی ٹیکنالوجی کے عنوان سے قومی و بین الاقوامی کانفرنسزکا اہتمام کریگی جس میں قومی و بین الاقوامی ماہرین توانائی ٹیکنالوجی و سکالر ز شرکت کرینگے جو توانائی سے متعلق مسائل کے سد باب اور ان کے حل کے لیے تجاویز پیش کرینگے ۔جس کے مطابق قابل توسیع توانائی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کام کیاجائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button