عوامی مسائل

استور روڑ چار دنوں‌سے بند، انتظامیہ رکاوٹ ہٹانے میں‌ بری طرح‌ناکام

استور ( سبخان سہیل ) استور ویلی روڈ گذ شتہ چار دن سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے عوام اور مسافر شدید مشکلات سے دو چار ہیں استور ویلی روڈ پر چار دن قبل رات کے وقت پہاڑی گرنے سے دوئیاں اور تھلیچ کے درمیان بلاک ہوا تھا لیکن چار دن گزارنے کے باوجود محکمہ ورکس اور انتظامیہ ناکام نظر آتی ہے استور ویلی روڈ کے بندے ہونے سے گلگت اور رولپنڈی جانے والے سینکڑوں مسافر پرشان ہیں ۔۔استور ویلی روڈ پر اسی سال وقفے وقفے سے کام کے لیے دن کے وقت ہر قسم کی ٹریفک کے لیے روڈ بند کیا جاتا رہا ہے اسی سلسلے میں گزشتہ ایک ماہ سے استور کی ضلعی انتظامیہ نے باقاعدہ نوٹس کے زریعے روڈ کو دن کے وقت صبح نو بجے سے شام چار بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا تھا۔۔لیکن اس دوران استور ویلی روڈ پر ابتدا میں کام انتہائی تیزی سے شروع ہوا آہستہ آہستہ روڈ پر کام ٹھنڈا ہوتا گیا اور سست روی کا شکار ہوچکا ہے اس وقت پورے استور ویلی روڈ میں چند قلی اور ایک ڈوزر کے علاوہ کوئی کام ہوتا ہوا نظر نہیں آتا ہے اگر ویلی روڈ پر اسی رفتار سے کام جاری رہا تو مزید چھ ماہ تک راک کٹنگ بھی مکمل نہیں ہوسکتی ہے گزاشتہ چار دن سے روڈ بلاک ہونے کے باوجود اس پو انتہائی سست روی اور غیر ذمہ داری سے کام کرنے کے باعث اب تک ایک چھوٹی سی بلاک بھی کھول نہیں سکے ہیں علاقہ عوام اور مسافروں نے گورنر گلگت بلتستان وزیر اعلی گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبعہ کیا ہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button