خواتین کی خبریں

ہنزہ، ناصر آباد میں 40 خواتین کے لئیےبیوٹیشن ٹریننگ کا آغاز

ہنزہ ( بیورو رپورٹ ) وویمن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی زیر اہتمام ناصر آباد ہنزہ میں 30روزہ بیوٹیشن ٹریننگ کا افتتاح، 40 سے زائد خواتین شریک۔

وویمن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ہنزہ ناصر آباد میں 40سے زائد خواتین لبنابیوٹی پارلر اینڈ ٹریننگ سنٹرکی تعاون سے بیوٹیشن کی تربیت حاصل کرینگے۔

افتتاحیتقریب کے موقع پر ماسٹر ٹرینر نے کہا کہ اس تربیت سے خواتین کو اپنے مدد آپ گھریلو اخراجات اور اپنے بچوں کی فیس نکالنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ماہ کی تربیت میں صرف بیسک کام کاج سیکھایا جائے گا چونکہ بیوٹیشن کی ہنر ایک ماہ کے اندر مکمل نہیں ہوتی۔ دوران ٹریننگ بیوٹیشن کے لازمی مرحلے سکھائے جائینگے۔

اس موقع پر تربیت لینے والے خواتین نے وویمن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے صوبائی حکام اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیوٹیشن کی تربیت کا دورانیہ بڑھایا جائےاورشناکی ہنزہ کے خواتین کے لئے سلائی کڑائی کے علاوہ کوکنگ کلاس اور کاروباری تربیت کا بھی اہتمام کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button