تین مہینوں سے پھنڈر کا تحصیلدار ڈیوٹی سے غائب ہے، عوامی مسائل کون حل کرے گا؟ صفدر علی شیرازی ایڈوکیٹ
گوپس (معراج علی عباسی) سب ڈویژن گوپس کے بالائی علاقہ پھنڈر تحصیل آفس کی نظم ونسق درہم برہم ۔تحصیلیدارپھنڈر گزشتہ تین مہنیوں سے ڈیوٹی سے غائب ہے ۔ ڈی سی غذر کو تحصیلدار کی عدم موجودگی کے حوالےسے تحریری و تقریری طور پر آگاہ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔غذر انتظامیہ کے راویوں سے تنگ عوام پھنڈر نے پھنڈرتحصیل افس کو تالہ لگا کر نیا سال کے آغاز میں غزر انتظامیہ کے خلاف بھرپور عوامی احتجاج سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ ان خیالات کا اظہار پھنڈر کے نوجوان سیاسی رہنما ایڈوکیٹ صفدرعلی شیرازی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کی غذر کا دورافتادہ اور انتہائی پسماندہ نام نہاد تحصیل پھنڈر کی تحصیل افس میں تمام تر سہولیات سے خالی ہے ۔تحصیلدار پھنڈر گزشتہ تین ماہ سے غائب ہے ۔پھنڈر تحصیل آفس میں انتظامی افسران کے لے سہولیات نہ ہونے کے باعث کوئی بھی انتظامی آفسیر پھنڈر آنے کے لے تیار نہیں ہے۔تحصیل آفس پھنڈر کے پوسٹ پر تعینات تحصیلدار پھنڈرکے بجاے تحصیل آفس اشکومن میں ڈیوٹی پر ہے۔تحصیل آفس پھنڈر میں تحصیلدار کی پوسٹ خالی اور دیگر اسٹاف کی کمی سے لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہے ۔ایک ڈومسائل فارم اور دیگر چھوٹے موٹے کاموں کے لے چالیس کلومیٹر سفر کرکے تحصیل گوپس آنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پھنڈر کے عوامی حلقوں کے جانب سے ڈی سی غذر کو پھنڈر کھلی کچہری کے دوران تحریری اور زبانی طور پر صرف ایک مطالبہ پیش کیا کہ پھنڈر تحصیل آفس میں تحصیلدار کی تعیناتی اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرے مگر غذر انتظامیہ نے کوئی عملی اقدام نہیں کیا ۔اس لے پھنڈر کے عوام نے مجبورا نیے سال کےا غاز میں نام نہاد اور تمام تر سہولیات سے خالی پھنڈر تحصیل آفس کو تالہ لگا کر غذرانتظامیہ کے خلاف بھرپور عوامی احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا اور ہماری احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک ہمارا مطالبہ حل نہیں ھوگا۔