سیاست

ضمنی الیکشن میں‌موسمی پرندے کو ٹکٹ‌نہیں‌دیا جائے گا، تحریک انصاف ہنزہ کا اعلان

ہنزہ(پ ر) تحریک انصاف ضلع ہنزہ عہدیداران نے کہا ہے کہ ہنزہ میں ہونے والی ضمنی الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کسی بھی موسمی پرندے کو نہیں دیا جائے گا اگر مرکز یا صوبائی سطح پر کسی موسمی پرندھے کو ٹکٹ دینے کی کوشش کی گئی تو تحریک انصاف ضلع ہنزہ کے عہدیداران بھرپور مذاہمت کرینگے۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف ضلع ہنزہ کی پارٹی اجلاس کے دوران شرکاء نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کی صدارت ضلعی صدر باقر تحان نے کررہے تھے جبکہ جنرل سیکریٹری علی احمد شاہ،سینئر نائب صدرحاجی جان،نائب صدر ندیم ایڈووکیٹ، نائب صدر غازی کمال،تحریک انصاف خواتین ونگ ضلع ہنزہ کی صدر بینش عارف،تحصیل گوجال کے صدر عمران،الفت کریم و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ضلعی صدر باقر تحان اور جنر سیکریٹری علی احمدنے کہا کہ آئند ہونے والے ضمنی انتخابات ہو یا عام انتخابات کسی بھی موسمی پرندھے کو تحریک انصاف کی ٹکٹ نہیں دی جائے گی جس کے حوالے سے پارٹی اجلاس میں بھی مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ موسمی پرندھے پارٹیاں بدل بدل کرہنزہ آکر سیاست کرنے کی کوشش کرتے ہیں جن کو ہنزہ کے عوام نے کبھی قبول نہیں کیا ہے اور انشاء اللہ آئندہ کبھی قبول بھی نہیں کرینگے۔یہ لوگ صرف الیکشن کے دنوں میں ہنزہ میں نظر آتے ہیں باقی ان کا اپنا ووٹ تک اس حلقے میں نہیں ہوتا ہے۔ہنزہ کے مسائل کو حل کرنے میں یا غم خوشی کے دنوں میں ان کو کبھی ہنزہ میں دیکھا نہیں جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی نااہلی و ضلعی انتظامیہ کی بدنیتی کے باعث آئے روز ہنزہ میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہورہا ہے۔سابق حکومتوں کی ناقص پالیسیاں اور ن لیگ کی کرپشن کی پالیسی کی وجہ سے تھرمل جنریٹرتیل میں کرپشن کیلئے چلائے جارہے ہیں۔ن لیگ کے دور میں ہنزہ کو دیوار سے لگایا گیا ہے،ان کے 3سالوں میں ابھی تک کوئی ایسا پراجیکٹ نہیں جس کوتکمیل کرکے عوام کیلئے کارآمد ثابت ہوا۔حفیظ الرحمن اور بیروکریسی ہنزہ کی سیاحت،خوبصورتی اور امن کی گڈ ویل کو بین اقوامی سطح پر فروخت کرے فنڈز بٹورنے کی کوشش کرتے ہیں اوراسی فنڈ ز کو دیگر علاقوں اور اپنے گھرو ن لیگیوں کے گلیوں کو پکا کرنے پہ لگادیتے ہیں۔حفیظ الرحمن کے محلہ میں 2سرکاری بڑے ہسپتال ہیں لیکن ہنزہ میں سرکاری ہسپتال خستہ حالی کا شکار ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ حفیظ اور ن لیگی ہنزہ کے عوام سے کتنے مخلص ہیں۔انہوں نے گورنر گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری سے مطالبہ کیا کہ ہنزہ کے تمام سرکاری اداروں سے گریڈ 9سے نیچے کے غیر مقامی تمام سرکاری ملازمین کو اپنے اپنے سٹیشنوں پر بھیجا جائے بہ صورت دیگر ان کو تحریک انصاف کے کارکن پکڑ پکڑ کر ضلعے سے باہر کریں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button