اہم ترین

لواری ٹاپ پر منوں برف تلے دبے پی ٹی سی ایل ملازمین، باپ بیٹے، کو نکالنے کی کوششیں ناکام

چترال ( محکم الدین ) جمعہ کے روز دو سو سے زیادہ افراد نے لواری ٹاپ پر برف کے تودے کے نیچے دب کر لاپتہ ہونے والے پی ٹی سی ایل کے ملازمین کی نعشوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو اپریشن کیا ، تاہم کوئی کامیابی نہیں ہوئی ۔ ریسکیو اپریشن میں ڈیڑھ سو سے زیادہ مقامی لوگ ، ریسکیو 1122،آرمی انجینئرز ،چترال سکاؤٹس چترال پولیس اور چترال لیویز کے جوانوں نے حصہ لیا ۔ برف ہٹانے کیلئے اسکیویٹر کی مدد لی جارہی ہے ۔ برف کا تودہ ایک وسیع ایریے میں جمع ہو چکا ہے ۔ جس کی وجہ سے لاش کی موجودگی کا اندازہ لگانا مشکل ہو گیا ہے ۔ تاہم اپریشن جاری ہے ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز لواری ٹاپ پر نصب پی ٹی سی ایل کے دو ملازمین باپ بیٹا نورالدین اور عبیداللہ ڈیوٹی پر جارہے تھے ۔ کہ اوپر سے برف کا ایک بہت بڑا تودہ اُن پر آگرا ۔ جس سے وہ لاپتہ ہوگئے ۔ جن کی تلاش جاری ہے ۔ جان بحق افراد کا تعلق نغر دروش سے ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button