خبریں

شگر، مویشیوں میں منہ کی بیماری عام ، ادویات میسر نہیں

شگر(نامہ نگار) شگر مویشیوں میں منہ کے پر اسرار بیماری عام ہوگئی۔محکمہ ویٹرنری شگر میں علاج کیلئے مطلوبہ ادویات میسر نہیں۔تفصیلات کے مطابق شگرکے مختلف علاقوں اس وقت جانوروں میں منہ کی بیماری عام ہورہے ہیں۔منہ میں تکلیف کی وجہ سے جانور گھاس اور چارہ کھانے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ اور بھوک کی وجہ سے قیمتی جانور وں کو نقصان پہنچ رہے ہیں۔لوگوں کے مطابق شگر میں قائم ویٹرنری ہسپتال میں ان جانوروں کی علاج کیلئے مطلوبہ ادویات دستیاب نہیں۔لوگوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور شگر ویٹرنری ہسپتال میں جانوروں کیلئے ضرورت کی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button