تعلیمخبریں

پرائیوٹ سکولوں کی رجسٹریشن سالانہ تجدید ہوگا۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت

گلگت(رپورٹر) پرائیوٹ سکولز نیٹ ورک گلگت کے وفدکا صدر محمدکاظم کی قیادت میں ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت فیض اللہ لون سے ملاقات، اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت فیض اللہ لون نے کہا کہ جن پرائیوٹ سکولوں کی رجسٹریشن ہوئی ہے ان سکولوں کی سالانہ رینول کیا جائے گا۔ رجسٹرڈ سکولوں کو دوبارہ رجسٹرڈ نہیں کیا جائے گا بلکہ ان سکولوں کوسالانہ رینول کیا جائے گا۔ سرکاری سکولوں کو سہولیات فراہم کرینگے، علاقے میں تعلیم کے فروغ میں سرکاری سکولوں کیساتھ ساتھ پرائیوٹ سکولوں کا بھی کردار ہے۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت فیض اللہ لون سے ملاقات کرنے والے وفد میں پرائیوٹ سکولز نیٹ ورک گلگت کے صدر محمدکاظم ، سلطان عالم، شاہ علی، جمیل تاج و دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت فیض اللہ لون نے کہا کہ پرائیوٹ سکولوں کو جس قوائد و ضوابط کے تحت رجسٹریشن دی گئی ہے اس پر عمل درآمد کروائیں۔ علاقے میں معیاری اور جدید تعلیم کے فروغ کیلئے سرکاری سکولوں کیساتھ ساتھ پرائیوٹ سکولز بھی اپنا کردار ادا کریں۔ علاقے میں موجود غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ سکولوں کی حوصلہ شکنی کرینگے۔

اس موقع پرپرائیوٹ سکولز نیٹ ورک گلگت کے صدر محمدکاظم نے ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت فیض اللہ لون کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ پرائیوٹ سکولوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں ڈائریکٹر اپنا اہم کردار ادا کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button