آل بلتستان قاعد اعظم کرکٹ چیمپین شپ گانچھے سنگے نے اپنے نام کر لی
سکردو (زوالفقارعلی صدیقی) ٓمیونسپل کارپوریشن گراؤنڈ سکردو میں جاری آل بلتستان قائداعظم T10کرکٹ چمپین شپ گانچھے سنگے نے اپنے نام کر لیا۔ٹورنامنٹ میں بلتستان بھرسے بہترین چھے ٹیموں نے شرکت کی۔جس میں بلتستان کے تمام اضلاع کی ٹیموں کے علاوہ پاکستان آرمی اور پولیس کی ٹیموں نے بھی ایونٹ میں حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں گانچھے سنگے کے ٹیم نے سکردو انچن کو ایک زبردست مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا۔ فائنل میچ میں گانچھے سنگے کے کپتان قیصر یبگو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ گانچھے سنگے کے دونوں اوپنرز نے ٹیم کو ایک اچھا آغاز فراہم کئے۔اوپنر بیٹسمین علی ساجن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا نصف سنچری مکمل کرلیا۔انہوں نے 7چھکے 2چوکوں کی مدد 61رنز بناکر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ گانچھے سنگے نے مقررہ 10اورز میں شاندار بیٹنگ کی بدولت 136بنالئے۔137رنوں کی تعاقب میں سکردو انچن کی بیٹنگ ابتدا سے ہی دباؤ میں نظر آئے۔اُن کے 5بیٹسمن رن آؤٹ کی صورت میں واپس گئے۔شجاعت نے شاندار بولنگ کا کرتے ہوئے 3وکٹیں حاصل کئے ۔اسی طرح گانچھے سنگے نے سکردو انچن کو آل آؤٹ کر کے ٹرافی اپنے نام کر لیا۔ گانچھے سنگے کے علی ساجن کو مین آف دی میچ اور نثار علی کو مین آف دی سیریز کا اایورڈ دےئے گئے۔ میچ کو دیکھنے شائقین کرکٹ اور مہمانوں کی کثیر تعداد گراؤنڈ میں آئے ہوئے تھے۔مہمانوں میں کمانڈر 62 برگیڈ ،سنیئر وزیر اکبر تابان ،کمشنر بلتستان ،ڈی آئی جی بلتستان ،ڈپٹی کمشنر سکردو ،ڈپٹی کمشنر گانچھے عادل حیدراور اے سی سکردو شامل تھے۔ کمانڈر 62 برگیڈ نے اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے اس طرح کی سرگرمیاں وقت کی ایک اہم ضرورت ہے۔ہمیں اپنے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں مصروف رکھنا چاہئے۔انہوں نے دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی۔گانچھے سنگے کو مبارک بادی دی اور گانچھے والوں کو ایک خوشخبری دیتے ہوئے کہاکہ اگلا ڈسڑکٹ لیول فٹبال ٹورنامنٹ گانچھے میں ہوگا۔