خبریں

الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام مشاورتی تقریب منعقد، پائیدار ترقی کے اہداف پر غور وخوض

(پریس ریلیز) الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کے زیر اہتمام آواز فاونڈیشن اور سیڈا کے تعاون سے اقوام متحدہ کے طے کردہ پائیدار ترقی کے اہداف کی پاکستان کی نیشنل رضاکارانہ رپورٹ کی تیاری کے حوالے سے ایک مشاوری سیشن مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ، جسمیں سرکاری اور غیر سرکاری نمائندوں کے علاوہ سٹیک ہولڈرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، اس دوران سی ای او آواز فاونڈیشن ضیا ء الرحمن نے پائیدار ترقی کے اہداف کے متعلق شرکاء کو بنیادی معلومات فراہم کیں ، انہوں نے کہا کہ ایس جی ڈیز کی تیاری کے دوران پاکستان میں 60 سے ذائد مشاوری سیشن منعقد کئے جن کی روشنی میں پائیدار ترقی کے اہداف طے کئے جائینگے ، عالمی سطح پر طے کئے گئے اہداف کو پاکستان کی قومی اسمبلی نے اپنی ترقی کی پالیسی کی ترجیحات میں شامل کیا ہے ، جس کی روشنی میں ان اہداف کے حصول کیلئے قومی اور صوبائی سطح پر تمام ادارے سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر کا کر رہے ہیں، مشاورتی سیشن سے اپنے خطاب میں ممبر گلگت بلتستان اسمبلی اور ایس جی ڈیز ٹاسک فورس پارلیمینٹیرین کے ممبر حاجی رضوان علی نے کہا کہ ایم ڈی جیز اور ایس جی ڈیز اس وقت تک کار آمد ثابت نہیں ہو سکتے جب تک ہمارے اندر ترقی کا جذبہ موجود نہ ہو، ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نہیں نبھا رہے ہیں ، اس وقت تک پائیدار ترقی ممکن نہیں جب تک ہم اپنے رویوں میں تبدیلی نہیں لائیں ، اپنے خطاب میں صدر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان حبیب الرحمن نے کہا کہ پائیدار ترقی کے حصول کیلئے باہمی مشاورت کے سیشنز کا انعقاد پلاننگ کمیشن آف پاکستان کا احسن اقدام ہے ، انہوں نے دیگر اضلاع سے اجلاس میں شریک سول سوسائٹی نمائندوں سمیت ضلع گلگت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سرکاری و غیر سرکاری نمائندوں کی بڑی تعداد میں شرکت کو نیک شگون قرار دیدیا، اجلاس کے شرکاء نے پائیدار ترقی کے موضوع پر تفصیلی گفت و شنید کے بعد پائیدار ترقی کیلئے تجاویز پیش کئے جنھیں نیشنل رضاکارانہ رپورٹ میں شامل کیا جائیگا اور یہ رپورٹ پاکستان سال 2019 میں اقوام متحدہ میں پیش کریگا۔ یاد رہے کہ ایس ڈی جیز کے حوالے سے مختلف سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ کی گئی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button