خبریں

معروف سیاسی و سماجی شخصیت کریم خان انتقال کر گئے، گلمت گوجال میں‌ سپرد خاک

گلمت (علی سعیدی) ضلع ہنزہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت کریم خان کو آبائی گاوں گلمت گوجال میں سپرد خاک کردیا گیا۔ دو روز قبل کراچی کے نجی ہسپتال میں وہ قضائے الہی سے انتقال کر گئے تھے۔ ان کی عمر 78 برس تھی۔ ان کی نمازِ جنازہ میں علاقے بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

کریم خان ہنزہ میں سیاسی اور سماجی ریفارمز کا مطالبہ کرنے اور اس سلسلے میں تحریک چلانے والے افراد کے اولین دستے میں شامل تھے۔ انہوں نے اپنی سیاسی نظریات اور 1960 کے عشرے میں ہنزہ سے میری نظام کے خاتمے کے سلسلے میں تحریکی سرگرمیوں کی بدولت قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں، لیکن ثابت قدم رہے۔ ان کی ساری زندگی سماجی ترقی کے لئے وقف رہی۔

پسماندگان میں محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر جنرل آف سکولز مجید خان، پامیر ٹائمز کے روح رواں اور گلگت بلتستان کے معروف صحافی ذولفقار علی خان، اسسٹنٹ پروفیسر ناہیدہ کریم و دیگر شامل ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button