اہم ترین

آزاد کشمیر اسمبلی نے گلگت بلتستان کی جداگانہ حیثیت تسلیم کرلی، آئینی، عدالتی اور انتظامی حقوق کی حمایت کا اعلان

مظفرآباد:  گلگت بلتستان کے عوام کو اپنے نمائندگان منتخب کرنے، بااختیار مقننہ، حکومت اور اعلیٰ عدالتی نظام دیا جائے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے قرارداد کی متفقہ طور پرمنظوری دے دی۔

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کی جانب سے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد سے اپوزیشن نے بھی اتفاق کرلیا۔ قرارداد میں گلگت بلتستان کے عوام کو آزاد کشمیر کی طرزپر حکومتی، انتظامی، آئینی اور عدالتی سیٹ اپ دینے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ گلگت بلتستان کے عوام میں پائی جانے والی بےچینی دور ہو سکے ۔آزادکشمیرقانون ساز اسمبلی میں تمام پارلیمانی جماعتوں پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم کانفرنس، جماعت اسلامی، تحریک انصاف، اور جموں کشمیر پیپلزپارٹی نے قرارداد کی متعفقہ منظوری دی.

پی پی پی کے سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید، جماعت اسلامی کے عبدالرشید ترابی اور پی ٹی آئی کے ماجد خان نے قرار داد پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے کے بجائے عوام کو آزاد کشمیر کی طرز پر بنیادی حقوق دیے جائیں ۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے واضح کیا کہ آزاد کشمیر کے عوام، حکومت اور سیاستدان گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دینے کی حمایت کرتے ہیں حکومت پاکستان گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی حقوق دینے کے سلسلے ميں فوری اقدامات کرے ۔سپیکر اسمبلی نے اجلاس پیر کے روز صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button