اہم ترین

چترال: وادی کیلاش کے نزدیکی علاقے میں‌ برفانی تودے تلے دبے چھ افراد کو زندہ نکال لیا گیا، دو زحمی

چترال(گل حماد فاروقی) وادی کیلاش کے شیخانندہ کے علاقے میں مین گیل گول جو رحمت آباد کے قریب واقع ہے اس نالے میں برفانی تودے کے نیچے بارہ افراد دب چکے تھے تاہم علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ان سب لوگوں کو زندہ نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس ایچ او تھانہ بمبوریت ابراہم شاہ کے مطابق برف کے نیچے چھ افراد دب چکے تھے جبکہ چھ افراد قریب ہی تھے اور وہ خود برف سے نکل گئے ہفتے کے روز سہہ پہر چار بجے کے قریب یہ واقعہ پیش آیا جس پر گاؤں کے لوگو ں نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر موقع پر جاکر ملبہ ہٹایا اور ان لوگوں کو زندہ نکالا۔ پولیس کے مطابق ان میں دو افراد زحمی ہیں مگر ان کی حالت بھی حطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ لوگ معجزاتی طور پر اس برفانی تودے کے ضد میں آکر بال بال بچ گئے ورنہ ان کے نیچے سے زندہ نکلنا نہایت مشکل ہے۔

واضح رہے کہ وادی کیلاش اور شیخانندہ کی سڑک اتنی حراب ہے کہ اس پر ریسکیو 1122 کی گاڑی کا چلنا ناممکن ہے اور سڑک کی حراب حالت کی وجہ سے کسی بھی حادثے کی صورت میں متاثرہ جگہہ تک بھاری مشنری کا پہنچانا نہایت مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button