خبریں

سپریم کورٹ کا فیصلہ درخواست گزاروں‌کی استدعا اور مدعا کے یکسر منافی ہے، رد کرتے ہیں، عوامی ایکشن کمیٹی

گلگت( پ ر)عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی گلگت بلتستان کے آئینی حیثیت کے حوالے سے دی جانے والے فیصلے کو یکسر مسترد کردیا ۔جمعہ کے روز گلگت کرنل حسن مارکیٹ میں منعقدہ اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ گلگت بلتستان کے سیاسی مسئلے سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان نے جو فیصلہ دیا ہے وہ درخواست کندہ گان کی عدالت عالیہ سے استدعا اوران کی مدعا کے موضوع سے یکسر منافی فیصلہ ہے ۔اجلاس میں چیئر مین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان مولانا سلطان رائیس ،سابق چیئر مین و سابق صدر سپریم اپیلیٹ کورٹ بار احسان ایڈووکیٹ ،یعصب الدین ،حاجی نائب خان ،بانی عوامی ایکشن کمیٹی فیضان میر ،شیخ نثار ،ابرار بگورو ،غلام عباس ،ممتاز نگری ایڈووکیٹ، نصرت خان ،شیخ شبیر حکیمی اور دیگر سینکڑوں کی تعداد میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی ۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان اس کے خلاف قانونی اور خلاف حقائق منافی اور یکطرفہ فیصلے کو یکسر مسترد کرتی ہے اور اس فیصلے کو گلگت بلتستان کے عوام کے اجتماعی مفادات اور ان کی قومی جمہوری اور معاشی حقوق کے اپر بڑا حملہ سمجھتی ہے ۔یہ فیصلہ خود سپریم کورٹ آف پاکستان کے مینڈیٹ اور ان کے آئینی دائرہ اختیار سے سراسر تجاوز ہے ۔اس فیصلے کے تحت ایک طرف گلگت بلتستان اسمبلی کو عضو معطل بناکے رکھا ہے تو دوسری طرف اسٹیبلشمنٹ کو پہلے سے زیادہ اختیارات دے کر اسے اس خطے کے سیاہ و سفید کا مالک بنادیا گیا ہے ۔وفاقی حکومت کے مختلف عدالتوں محکموں اور اداروں کے خلاف مقامی عدالتوں کو کسی قسم کا کوئی اختیار سماعت سے محروم کرکے گلگت بلتستان کے عدالتی نظام کو مفلوج کردیا گیا ہے اور عوام کو حق انصاف سے محروم رکھا گیا ہے ۔گلگت بلتستان کے ملازمتوں میں پاکستانی بیوروکریسی کے غیر آئینی اور غیر قانونی حصہ داری میں مذٰد اضافہ کرکے گلگت بلتستان کے مقامی باشندوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے جو کہ گلگت بلتستان کے عوام کو قبول نہیں ۔

اجلاس میں تمام شرکاء نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ اس آمرانہ آڈر 2019کے خاتمہ اور منسوخی کیلئے GBمیں UNCIPکی 13اگست 1948کی قرارداد میں دیئے گئے اختیارات اور مقامی خود مختار حکومت کیلئے اپنی تحریک کا باقاعدہ آغاز کرے گی ۔گلگت بلتستان کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک اور جدو جہد میں ساتھ دیں ۔اجلاس میں ممتاز و طن دوست عالم دین شیخ حسن جوہری کی سکردو پولیس کی طرف سے جعلی مقدمہ میں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور حکومت کو عوامی رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے بعض رہے اور شیخ حسن جوہری پر قائم جھوٹے مقدموں کو ختم کرکے باعزت بری کیا جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button