تعلیم

ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کا چھلمس داس میں زیر تعمیر قراقرم یونیورسٹی کے انجینئرنگ بلاک کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے چھلمس داس میں تعمیر ہونے والی قراقرم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ بلاک کے سائٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے میں وائس چانسلر نے شعبہ انجینئرنگ کے تعمیر اتی کام کے رفتار کودیکھنے سمیت شعبہ انجینئرنگ کے ریوائس پی سی ون اور ڈیزائن کا جائزہ لیا۔

دورے میں وائس چانسلر کے ہمراہ ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز ڈاکٹر خلیل احمد ،ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر محمد رمضان ،پی ڈی ورکس انجینئر شبیر حسین اور ڈائریکٹر آئی پی ڈی محمد الیاس موجود تھے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے پی ڈی ورکس کو ہدایت کی کہ انجینئرنگ بلاک کی تعمیرات کو مطلوبہ وقت میں مکمل کرنے سمیت باغبانی کو فروغ دینے کی جامع منصوبہ بندی کیاجائے اور انجینئرنگ بلاک میں فوری پانی کے منصوبے کی تعمیر کویقینی بنایا جائے تاکہ سرسبز کیمپس کے پلان کو یقینی بنایا جاسکے ۔

وائس چانسلر نے پی ڈی ورکس کو مزید ہدایت کی کہ وہ تعمیراتی منصوبے کی فوری تکمیل کے لیے منصوبے پر کام کرنے والے ٹھیکیدار کے ساتھ روزانہ یا کم سے کم ہفتہ وار پی سی ون کے ڈائزین کے حوالے سےبات چیت کرے تاکہ بہتر تعمیراتی کام ہونے سمیت مطلوبہ وقت میں کام مکمل ہوسکے۔

وائس چانسلر نے منصوبے کی پائیداری اور معیار کے حوالے سے ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

یاد رہے فیکلٹی آف انجینئرنگ کے تعمیراتی کا م زمین تنازعہ کے باعث ایک سال کے تعطل سے شروع ہو ا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button