خبریں

احساس پروگرام کے تحت اشکومن میں‌رقوم کی تقسیم جاری، ایس سی کی ناقص سروس سے عوام متاثر

اشکومن(کریم رانجھا) سابق بے نظیر انکم سپورٹ اور موجودہ کفالت احساس پروگرام کے تحت وای اشکومن کی پچاس ہزار کی آبادی کو ہائی سکول چٹورکھنڈ میں گزشتہ تین دنوں سے رقوم جاری،سابقہ بی آئی ایس پی کے کئی پردہ نشیں سامنے آگئے،ایس سی او کی ناقص کارکردگی کھل کر سامنے آگئی،بالائی اشکومن کے درجنوں خواتین خوار،فور جی سروس چلانے کا مطالبہ،وادی اشکومن میں موجودہ ڈاؤن لوڈ کے بعد نظام زندگی معطل ہوچکی۔اس عالم میں انتہائی بالائی علاقوں بلہنز،برصوات،شمس آباد،غٹولتی اورملحقہ آبادیوں کے مستحق خواتین سابقہ بی آئی ایس پی اور موجودہ احساس کفالت پروگرام کے تحت خواتین کی عزت نفس روزانہ مجروح ہورہی،پورے اشکومن کی آبادی کے لئے چٹورکھنڈ کے ہائی سکول میں واحد سنٹر کھولا گیا ہے جہاں ایس سی او کی ناقص سروس کے بدولت درجنوں خواتین آج چوتھے روز بھی رقم کے حصول کے لئے دربدر ہورہے،اس کے علاوہ سابق بی آئی ایس پی کے تحت رقوم لینے والے ایسے درجنوں گھرانوں کی بھی نشاندہی ہوچکی جو اصل حقدار نہیں تھے،جبکہ احساس کفالت پروگرام کے تحت رقوم کی فراہمی نہ ہو سکی۔بعض بیوہ خواتین نے امداد نہ ملنے کا شکوہ کیا اور بعض مستحق خواتین دوردراز مقامات سے آنے کے باوجود فنگر پرنٹس کی شناخت نہ ہونے کے باعث واپس لوٹ گئے،ایس سی او کی ناقص سروس کی بدولت مذکورہ خواتین دربدر ہورہے ہیں،ان کا مطالبہ ہے کہ علاقے میں انٹرنیٹ کی فراہمی کو بہتر بنایا جائے۔اس کے علاوہ سابق بی آئی ایس پی کے تحت رقوم کی تقسیم کے حوالے سے دوبارہ سروے کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button