ہنزہ کے علاقے شناکی مایون میں زمینی تودے گرنے کا سلسلہ جاری، عوام خوف کا شکار
ہنزہ ( بیورو رپورٹ) ضلع ہنزہ کے زیرین علاقے شناکی مایون میں لینڈسلائیڈنگ کا سلسلہ جاری، عوام خوف کا شکار، عمائدین کی ڈی سی ہنزہ سے ملاقات واٹرچینل اور دیگر انفراسٹرکچر کو پہنچنے والی نقصانات سے آگاہ کر دیا۔
ہنزہ کے علاقے شناکی مایون کے پہاڑی علاقے میں سلائیڈنگ کا عمل بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے علاقے کے عوام مین خوف ہراس پھیل گئی ہیں۔ مایون سیلائیڈنگ کی وجہ سے حسین آباد عوام کے لئے پینے کی پانی اور آبپاشی کے لئے واحد واٹر چینل بھی متاثر ہو گیا ہیں جس کی وجہ سے عوام حسین آباداور مایون کو سخت پرشیانی کا سامنا ہیں ۔ عوام حسین آباد نے واٹر چینل کو اپنی مدد اپ کے تحت کئی بار مرمت کرکے پانی کی ترسیل بحال کی ہے، مگر آئے روز مسائل بڑھ رہے ہیں۔
مایون شناکی کے نمائندہ وفد نے ڈی سی ہنزہ کپٹن (ر)سید علی اصغر کو مایون میں ہونے والی لائیڈسلائیڈنگ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے سلائیڈنگ کا عمل وقفے وقفے سے جاری ہونے کے باعث عوام میں خوف و ہراس بڑھ گئی ہیں اور سلائیڈنگ کے احاطے میں رہائشی مکانات میں مقیم خاندانوں کو سخت پریشانی کاسامنا ہو رہا ہے۔ سلائیڈنگ کا سلسلہ برقرار رہا تو رابطہ سٹرک ، واٹر چینل اور رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
ڈی سی ہنزہ نے نمائندہ وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ چند دنوں میں DDMAکے حکام کے ہمراہ علاقہ کا معائینہ کرئینگے جس کے بعد جو بھی عوام مایون خصوصاً رہائشی مکانات سے افراد کو محفوظ مقام پر منتقلی کے علاوہ حسین آباد واٹر چینل کو بحال کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کر لیا جائیے گا۔مایون شناکی کے عوام نے بذرئعہ درخواست ضلعی انتظامیہ کو لینڈ سلائیڈنگ سے آگاہ کر دیا۔