اہم ترین

یاسین میں منشیات کی روک تھام کے لئے گاوں سطح پر عوامی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ

یاسین(معراج علی عباسی) یاسین منشیات کی روک تھام کے لے ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب کے سربراہی میں عمائدین یاسین کا ایک اہم اجلاس منعقدہ ہوا اجلاس میں یاسین کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نمبرداران،عمایدین علاقہ کے علاؤہ ایس ڈی پی او یاسین نے شرکت کیا ۔اجلاس میں متفقہ طور پر یاسین میں منشیات کی روک تھام کےگاوں سطح پر  عوامی کمیٹیاں تشکیل دینے اور منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کی مدد کرنے اور مساجد،جماعتخانوں میں اعلانات اور یاسین کے مختلف سکولوں اور کالجوں میں ورکشاپس منعقد کرنے  کا فیصلہ ہوا ۔اجلاس سے اپنے حطاب میں مقررین نے کہا کہ علاقے میں منشیات کے بڑتی ہوئی رجحان تشویش ناک ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروئی کرے عوام بھرپور مدد کرنے کےلے تیار ہیں۔ مقرین نے قانون نافذ کرنے اداؤں  سے مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ یاسین کے اندر موجود لوپیس چوکوں میں آنے جانے والے گاڑیوں اور مشکوں بندوں کی تلاشی کاعملی شروغ کرے اور رات کو یاسین  کے مختلف علاقوں میں گشت کر کے رات کو بازار میں پھرنے والے لوفر قسم کے لڑکوں کو گرفتار کریں۔اجلاس عمائدین علاقہ نے منشیات فروشی ملوث افراد کے خلاف تھانہ وغیرہ میں کیس فائل ہونے کے صورت میں مجرم کی سفارش نہ کرنے کا باقاعدہ حلف لیا۔ اور کورٹ میں اللہ تعالیٰ کو حاضر وناظر جانکر اور مانکر گواہی دینے کا عہد کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button