صحت

دیامر میں 56 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

چلاس ( رپورٹر ) کمشنر دیامر استور ڈویژن رحمان شاہ نے دیامر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر کمشنر دیامر ڈویژن رحمان شاہ ڈائریکٹر ہیلتھ دیامر استور ڈویژن ڈاکٹر رشید احمد خان ، ڈی ایس پی دیامر امیر اللہ اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر راہول نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ۔

تین روزہ پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں اظہارخیال کرتے ہوئے کمشنر دیامر استور ڈویژن رحمان شاہ نے کہا کہ پولیو سے بچاو کیلئے محکمہ صحت کی کارکردگی بہترین رہی ہے۔ پولیو ایک مہلک بیماری ہے جس کیلئے ملکی اور عالمی سطح پر بچاو کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیو کیخلاف مہم عالمی سطح پر کی جا رہی ہے تاکہ کوئی بچہ یا بچی اس مہلک بیماری کا شکار نہ ہو ۔ پولیو نیشنل ٹاسک ہے جس کی کامیابی کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ اس مہم میں بھرپور تعاون کرے گی تاکہ یہ مہم کامیاب ہو سکے۔ اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر صحت دیامر استور ڈویژن ڈاکٹر رشید احمد خان نے کہا ہے کہ دیامر میں 56 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 215 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائینگے جبکہ 10 ٹرانزک پوائنٹ ، 30 فکسڈ سنٹر ،19 زونل سپروائزر ، 30 ایریا انچارج اور پانچ ڈبلیو ایچ او کے نمائندے مانیٹرنگ کرینگے انہوں نے کہا کہ یہ نیشنل ٹاسک ہے جس کی کامیابی کیلئے محکمہ صحت کے حکام و اہلکار اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button