خبریں

وزیر اعلیٰ فروری کے وسط میں سب ڈویثرن گوجال، تحصیل ناصرآباد اور سوست کا افتتاح کرینگے، راجہ نظیم الامین

ہنزہ ( اجلال حسین ) فروری2019 کے وسط میں وزیر اعلیٰ خود سب ڈویثرن گوجال، تحصیل ناصرآباد اور سوست کا افتتاح کرینگے جبکہ وزیر اعلیٰ کی خصوصی دلچسپی پر ہنزہ میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے عطا آباد جھیل سپل وے پر ہنگامی بنیادوں پر چار میگاواٹ بجلی گھر بنایا جائے گا۔

وائس چیرمین انویسمنٹ بورڈ گلگت بلتستان راجہ نظیم الامین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حافیظ الرحمن عوام ہنزہ کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ فروری کے وسط میں وزیر اعلی گلگت بلتستان اپنی ہی اعلان کردہ وعدے کے مطابق تحصیل گوجال کو سب ڈویثرن جبکہ شناکی اور سوست کو تحصیل کا باقاعدہ افتتاح کر ینگے۔

راجہ نظیم الامین وائس چیرمین انوسمنٹ بورڈ گلگت بلتستان نے کہا کہ ہنزہ کے عوام اس وقت گلگت بلتستان میں واحد ضلع ہے کے عوام بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں جہاں پر بجلی 24،24گھنٹوں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ ہیں جس کی وجہ سے نہ صر ف عوام کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ کو بھی شدید مسائل سے دوچار ہیں۔ ضلع ہنزہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں سیاحتی اعتبار سے ایک مقام کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ضلع ہنزہ میں سردی ہو یا گرمی لاکھوں ملکی و غیر ملکی سیاح علاقے کی طرف سیر وتفریخ کے لئے جاتے ہیں جس کا فائدہ نہ صرف مقامی لوگوں کو ہو تا ہیں بلکہ صوبائی و وفاقی حکومت کو بھی پہنچتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے علاقے میں بدترین لود شیڈنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر عطاآباد جھیل سپل وے پر چار میگاواٹ پاور منصوبے کی منظوری دی ہے انشااللہ سردی کے اختتام پر ہی اس منصوبے کا ٹینڈر کیا جائے گا اور ایک سال کے کم عرصے میں ہی4میگاواٹ بجلی گھر بنایاجا ئے جس کے لئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بھی خصوصی طور پر دلچسپی لے رہے ہیں جس سے عوام ہنزہ کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے میں ہرممکن مدد فراہم ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ عطاآباد سپل وے پر بننے والی بجلی گھر سے صوبائی حکومت کی جانب سے دی جانے والی کروڑں روپے بھی بچ جائے گے جہاں پر تھرمل جنریٹر کے استعمال میں خرچ کیا جا رہا ہیں۔

وائس چیرمین نے مزید کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حافیظ الرحمن کے کاوشوں کے بدولت بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے لئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے بجلی کے میگا منصوبوں کو برقرار رکھنے کے لئے شغرتھنگ اور عطاآباد 32میگاواٹ بجلی کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے درخواست کیا تھا وزیر اعظم پاکستان نے عطاآباد اور شغر تھنگ پاور منصوبوں کی منظوری کے لئے خصوصی دلچسپی لی ہے انشااللہ آئندہ ایک سال کے اندر ان منصوبوں پر کام کا اغاز کر دیا جائے گا۔ عطاآباد 32میگاواٹ پاور منصوبے سے نہ صرف ضلع ہنزہ اور نگر بلکہ اس منصوبے سے گلگت تک بھی بجلی کی فراہمی ہو سکتی ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button