جرائم

گلگت: ذوالفقار آباد میں چور نے کمپیوٹر اور موبائل کی دکان کا صفایا کردیا

گلگت( خصوصی رپورٹر) رات کے اندھیرے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ذوالفقار آباد میں فیملی ہیلتھ کے ساتھ والی مارکیٹ میں لیپ ٹاپ اور موبائل کی دکان کا صفایہ کردیا گیا۔ چور لاکھوں کا سامان لے کر فرار ،کئی دن گزرنے کے باوجود پولیس چوروں کا سراغ نہیں لگا سکی۔

متاثرہ دکاندارحکمت علی کی جانب سے تھانہ میں درج درخواست کے مطابق رات 2بجے کے بعد دکان سے 1لاکھ سے زائد کے لیپ ٹاپس ،ڈیڑھ لاکھ روپے کے قریب کے موبائل فونز اور 50ہزار کے دیگر موبائل اور کمپیوٹرز کے سامان چورلے گئے ہیں جس پر نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر اور کارروائی کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

گلگت شہر کا پوش علاقہ جوٹیال ذوالفقار آباد میں چوری کی وارداتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہورہا ہےجبکہ رات کو ڈیوٹی پر مامور ایگل فورس کے نظام کا مکمل خاتمہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے ایک سال قبل تک جوٹیال بس سٹینڈ اڈہ سے لے کر پونیال روڈ تک اور امپھری تک ایگل فورس (پولیس یونٹ)کے جوان صبح 7بجے تک ڈیوٹی دیتے تھے اور رات بھر مین شاہراہوں پر گشت کرتے تھے لیکن جب سے یہ سلسلہ ختم کردیا گیا ہے اس کے بعد بالخصوص جوٹیال اور بالعموم پورے گلگت میں چوری کے وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

امیر شاہ مارکیٹ ذوالفقار آباد کے دکانداروں نے حکومت ،انتظامیہ اور محکمہ پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ذولفقار آباد کے علاقے میں ایگل فورس کا نظام بحال کرکے پولیس جوانوں کو گشت پر مامور کیا جائے تاکہ علاقے کے لوگوں کو تحفظ فراہم ہو سکے اور ان کی قیمتی اشیاء محفوظ ہوسکے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button