اموات

اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

گلگت( پ ر ) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ ایگریکلچر اینڈ فوڈ ٹیکنالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے اچانک انتقال کرگئے ۔ان کی عمر 45سال تھی۔ مرحوم کے لواحقین میں ایک بیوہ اور ایک بچی شامل ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ تبلیغی مرکز کنوداس میں ادا کی گئی ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ڈاکٹر ذوالفقار علی کی ناگہانی انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو یونیورسٹی کیلئے بڑا نقصان قرار دیا ہے ۔ وائس چانسلر نے کہا کہ وہ نہ صرف ایک اچھے انسان تھے بلکہ وہ ایک بہترین استاد اور یونیورسٹی کیلئے ان کی بے شمار خدمات تھیں۔ وائس چانسلر نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت پیش کی ہے اور ان کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button