Uncategorized

کھرمنگ : دو سال گزرنے کے باوجود پنداہ پل دوبارہ تعمیرنہیں ہوسکا

کھرمنگ (بیورورپورٹ) پنداہ پل کی دوبارہ تعمیر میں سست روی عمائدین پنداہ روداد سنانے ڈپٹی کمشنر آفس پہنچے اور ڈپٹی کمشنر کھرمنگ کے سامنے پل کی سست روی سمیت دیگرمسائل سے بھی آگاہ کیا۔ واٹر چینل کے حالت زار سے بھی ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔

عمائدین پنداہ نے کہا کہ ہمارے مسائل سننے کے لئے کوئی تیار نہیں ہے۔ پنداہ پل گرے دو سال گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک تعمیرات کا کاممکمل نہیں ہوا جس کے باعث لوگوں کو دریا سندھ پار کرنے میں کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ اپنے مسائل کے حل کے لئے کئی دروازے کھٹکھٹائے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی پل کے کام میں بھی سست روی ہورہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کھرمنگ نے عمائدین پنداہ کے مسائل کے حل کے لئے موقع پر ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ تعمیرات کو فون کرکے مسائل کے حل کے لئے جلدی اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کردی۔

عمائدین پنداہ سے گفتگو میں ڈپٹی کمشنر کھرمنگ عباس علی نے کہا کہ میرا دروازہ سب کے لئے ہمیشہ کھلا ہے عوامی مسائل کے حل کے لئے کھرمنگ کے تمام محکموں کے سربراہ تیار ہیں اور عوامی مسائل کے حل میں کسی بھی محکمے کے سربراہ کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے۔ سستی دکھانے والے آفیسر کے خلاف بھی کاروائی کرینگے۔ پنداہ پل پر کام میں اب تیزی آئے گی اور بہت جلد کام مکمل کروا کے عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button