سیاست

کرپٹ‌اور کام چور عناصر فرض شناص ایکسین کے خلاف اکٹھے ہو گئے، تبادلے کی کوششیں‌شروع

شگر(عابدشگری) کرپٹ اور کام چور عناصر فرض شناس ایکسین محکمہ تعمیرات عامہ شگر سے نالاں ، شگر سے تبادلے کیلئے سرجوڑ لئے۔

تفصیلات کے مطابق شگر میں محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹیو انجینئر اقبال حسین کی تعیناتی کے بعد سے شگر میں محکمہ تعمیرات عامہ کی سکیموں میں کمیشن اور دو نمبری کلچرکا خاتمہ ہونے کیساتھ ساتھ سکیموں کے معیار میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔ محکمہ کے ملازمین خصوصا روڈ قلیوں اودیگر ملازمین کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے۔ ان اقدامات سے بعض عناصر کی دونمبری کم ہوگئی ہے، اوران کا دال گلنا بند ہوگیا ہے۔ جو کام چور ملازمین اور کرپٹ عناصر کو قابل قبول نہیں۔اسی لئے اخباری بیانات اور سفارش کے ذریعے انہیں ہراساں کرنے اور ان کے  تبادلے کیلئے آپس میں مل گئے ہیں۔

ان دنوں ایکیسین شگر کی بیماری کے بعد ان کی میڈیا ٹرائل شورع ہوگئے ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق بیماری کے باؤجود ایکسین شگر براہ راست شگر میں آفس کی نگرانی کررہے ہیں۔اور سکیموں کی مونیٹرنگ جاری ہے۔لوگوں نے کہا ہے کہ موجودہ اایکسین اور آفیسران کی اکرکردگی تسلی بخش ہے۔ اور ان عناصر کو  شگر کی عوام کی کوئی حمایت حاصل نہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button