پیسے جاری نہیںکئے گئے تو ترقیاتی منصوبوںپر کام کرنا مشکل ہو جائے گا، ٹھیکیدار ایسوسی ایشن گانچھے کی دُہائی
گانچھے ( محمد علی عالم ) ٹھیکیدار ایسوسی ایشن گانچھے کے صدر غلام عباس ، جنرل سیکرٹری کاچو اعجاز ، سئنیر نائب صدر بلتستان انور علی اور مشتاق علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھیکیداروں کو بقایاجات کی ادائیگی نہ ہونے سے شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے دسمبر ماہ گزرنے کے باوجود بھی ریلیز نہ ملنے پر مکمل کئے گئے کاموں کی بھی ابھی تک ادائیگی نہ ہو سکی ہے اس وجہ سے ٹھیکیداروں کے گھروں میں فاقے کی نوبت آ گئی ہے اور مزدوروں کو بھی اجرت نہیں دے سکا ہے انہوں نے کہا کہ ریلیز دینے میں مزید تاخیر کی گئی تو سائٹ پر کاموں کو جاری رکھنا مشکل ہو جائے گا ٹھکیدار ایسوسی ایشن گانچھے کے عہدیداروں نے مزید کہا فلڈ بقایاجات اور نان ڈویلپمنٹ سکیموں کے 2010 سے اب تک ادائیگی نہیں ہوا ہے اس کو بھی فوری ادائیگی کی جائے اس کے علاوہ کچھ سرکاری محکموں میں نان پرفیشنل ٹھیکیداروں کو پاکستان انجیرنگ کونسل (پی ای سی) لائسنس کے بغیر ٹینڈر فارم ایشو کیا جا رہا ہے جو پیپرا رول کے کھلی خلاف ورزی ہے ٹھکیدار ایسوسی ایشن نے گورنر گلگت بلتستان ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے بھرپور مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹھیکیداروں کو بقایاجات کی عدم ادائیگی کا فوری نوٹس لے کر ادائیگیوں کے مسئلے کو فوری حل کر کے ٹھکیدار کو درپیش مالی مشکلات سے نکالا جائے انہوں نے کہا کہ ادائیگیوں میں مزید تاخیر کی گئی تو تمام کاموں کو روک کر بھرپور احتجاج کریں گے اور سیاچن روڈ پر دھرنا بھی دینے پر مجبور ہو جائینگے۔