خبریں

‘پولیس اہلکار شدید سرد موسم میں بھی لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے دن رات چوکس ہیں ‘

استور (سبخان سہیل ) آئی جی پی گلگت بلتسانُ ثنااللہ عباسی کا دورہ استور، منفی پچیس میں بالائی علاقوں میں تعینات پولیس جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے رٹو سنو اسکول کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس پی آفس استورمیں صحافیوں سےملاقات میں کہا کہ گلگت بلتسانُ دنیا کا خوبصورت ترین اور تمام قدرتی وسائل سے مالا مال خطہ ہے۔ اس خوبصورت علاقے کو دیکھنے کے لئے ملکی سیاحوں کے ساتھ غیر ملکی سیاح لاکھوں میں آتے ہیں۔ اس وقت بھی رٹو استور تریشنگ اور نلتر میں مختلف سرگرمیوں کی وجہ سے تین سو پولیس اہلکار سکیورٹی کے لیےتعینات ہیں۔ پولیس اہلکار شدید سرد موسم میں بھی لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے دن رات چوکس ہیں۔

آئی جی پی نے کہا کہ حکومت سے درخواست کرونگا کہ دیگر محکموں کی طرح محکمہ پولیس میں بھی فوری اپ گریڈیشن ہونا چاہیئے اور پولیس کو ضرورت کے مطابق آسامیاں بھی دی جائے۔ ہمارے جوان اس وقت منفی پچیس سے تیس تک میں بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔اس سال سیاحوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا اور اس صورت میں نفری کی تعداد میں بھی اضافہ ضروری ہے۔ اس موقع پر ایس پی استور سعید الیاس حسین بھی انکے ساتھ موجود تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button