خبریںچترال

ہندوکش پریس کلب بونی کا قیام، کریم اللہ اولین صدر مقرر

بونی: ضلع اپر چترال کے قیام کے بعد  علاقے کے صحافی حضرات نے طویل غور و خوص کے بعد فیصلہ کیا  کہ اپر چترال کے لئے الگ سے پریس کلب کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ اس سلسلے میں طویل مشاورت کے بعد” ہندوکش پریس کلب ”کے نام سے اپر چترال کے لئے الگ پریس کلب کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ ہندوکش پریس کلب کے لئے عبوری کابینہ بھی تشکیل دی گئی  بعد میں باہمی مشاورت اور جمہوری روایات کے مطابق اس میں رد و بدل کیا جائے گا۔

ہندوکش پریس کلب کا سرپرست اعلی نامور ادیب  ذاکر محمد زخمی ہونگے جبکہ عبوری کابینہ کا صدر کریم اللہ ، جنرل سیکرٹری جی کے سریر، فینانس سیکرٹری سرفراز شاہد، جوائنٹ سیکرٹری جہان الزیب الرحمن  اور انفارمیشن سیکرٹری سید حسین  ہونگے ۔

ہندوکش پریس کلب کے عمائدین نے متفقہ طور پر صوبائی حکومت ، وزیر اعلی کے پی اور صوبائی انفارمیشن سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ ہندوکش پریس کلب کے لئے عمارت تعمیر کیا جائے ۔جبکہ فی الوقت بونی میں کرائے کے مکان پر  پریس کلب کی باقاعدہ شروعات کا بھی فیصلہ ہوا۔

ہندوکش پریس کلب کے عہدے داران نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ ادارہ علاقے میں مثبت صحافت کے فروع، مسائل کو قومی و بین الاقوامی میڈیا تک پہنچانے اور نئے صحافیوں کی کپیسٹی بلڈنگ میں بھر پور کردا ر ادا کرے گی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button