خبریں

گوجال سب ڈویژن اور شناکی تحصیل پر انتظامی طور پر کام ہورہا ہے۔ چیف سکریڑی گلگت بلتستان

گلگت(اسلم شاہ )چیف سکریڑی گلگت بلتستان کیپٹن (ر) خرم آغا نے کہا ہے کہ ہنزہ کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں۔ مسگر پاور ہاؤس سے 15 جون سے قبل دو میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی جس سے ہنزہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی آئیگی۔ سکیل ایک سے نو تک کے ملازمین کے حوالے سے کمشنر گلگت ڈویژن کی سربراہی میں کمیٹی کام کررہی ہے۔ آئندہ ملازمین کی بھرتیوں میں ہنزہ کے ساتھ ذیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار چیف سکریڑی گلگت بلتستان کپٹین (ر) خرم آغا نے ہنزہ پریس کلب کے صدر رحیم اللہ بیگ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام پریس کلبز کے لئے گرانٹ دینے کے لئے پرپوزل پر کام ہورہا ہے بہت جلد تمام پریس کلبز کو گرانٹ کی منظوری ہوگی۔ بہت جلد ہنزہ آکر لوگوں سے ملون گا۔ گلگت بلتستان کے پاس محدود وسائل ہیں ہمیں محدود وسائل میں رہ کر کام کرنا ہوتا ہے اس لئے عوام کے تمام مطالبات حل نہیں کئے جا سکتے۔ گوجال سب ڈویژن اور شناکی تحصیل پر انتظامی طور پر کام ہورہا ہے۔ ہنزہ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button