تعلیم

قراقرم یونیورسٹی اگست میں اطفال کی ابتدائی تعلیم پربین الاقوامی کانفرنس منعقد کریگی

اسلام آباد(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں 28اگست2019کواطفال کی ابتدائی تعلیم پردو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوگی۔ قراقرم یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی بین لاقوامی کانفرنس پاکستان الائنس، روپانی فاؤنڈیشن، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اشتراک سے کیا جائے گا۔

اس کا فیصلہKIUکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اور سی ای او PAECD خدیجہ خان کے مابین ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔اس ملاقات میںKIUکے ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹرمحمد رمضان ،روپانی فاؤنڈیشن کے سی ای او صمد اور KIUکے ڈائریکٹر آئی پی ڈی محمد الیاس بھی موجود تھے۔

ای سی ڈی پر بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرانے کے حوالے سے ہونے والی ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ بہت جلد کانفرنس کے تمام شراکت داروں کا مشترکہ اجلاس منعقد کیاجائے گا۔ جس میں بین الاقومی کانفرنس کے امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ملاقات میں یہ بات بھی زیر بحث رہی کہ KIUاورروپانی فاؤنڈیشن مارچ 2019 میں ای سی ڈی ماڈیولز پر ٹریننگ بھی منعقد کرینگے اور ساتھ ہی ساتھ اجلاس میں ای سی ڈی کے مجوزہ مرکزقائم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button