صحت

ضلعی ہیڈ کواٹر ہسپتال گوریکوٹ عوام کو ہیلتھ کی سہولیات فرہم کرنے میں ناکام

استور ( سبخان سہیل ) ضلعی ہیڈ کواٹر ہسپتال گوریکوٹ حکومتی عدم دلچسپی کے باعث عوام کو ہیلتھ کی سہولیات فرہم کرنے میں ناکام۔ 6 سالوں میں مکمل ہونے والی بلڈنگ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی۔

پچاس بستروں پر مشتمل ہسپتال میں ڈاکٹرذ کی عدم تعیناتی سے مریضوں کو شدید سردی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال عیدگاہ کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ کروڑوں کی لاگت سے مشینری چار سال قبل ہی ہسپتال لائی گئی جو استمعال نہ ہونے سے زنگ لگ گئی ہے۔ محکمہ صحت کی عدم دلچسپی کے باعث ہسپتال ڈسپنسری لیول کی سہولیات مہیا نہیں کرسکا۔ چاردیواری نہ ہونے کے باعث ہسپتال کی بلڈنگ اپنی حالت کھو بیٹھی ہے۔ گوریکوٹ بازر سے چند منٹ کی مسافت پر واقعہ پچاس بیڈ ہسپتال کا روڈ بھی موت کا کنواں بن چکا ہے۔ ہیڈ کواٹر ہسپتال ہونے کے باوجود اب تک اس ہسپتال تک ٹیکسی کے لیےروڈ تک میسر نہیں۔ گوریکوٹ بازار سے ہسپتال تک فور بائی فور گاڑی لے جانا پڑتا ہے۔

حکومت گلگت بلتستان، وزیر اعلی گلگت بلتستان، پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ ، چیف سیکریٹری، سیکریٹری ہیلتھ فوری نوٹس لیکر ہسپتال کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button