جرائم
اشکومن: لاپتہ سترہ سالہ نوجوان کی لاش برآمد، لاش پر مبینہ طور پر تشدد کے نشانات
اشکومن(کریم رانجھا) تشنلوٹ کے رہائشی تین روز سے لاپتہ سترہ سالہ نوجوان کی لاش برآمد، نعش پوسٹمارٹم کے لئے ایمت ڈسپنسری منتقل۔ لواحقین نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا۔ پولیس تھانہ ایمت تفتیش میں مصروف۔
بالائی اشکومن کے گاؤں تشنلوٹ کے رہائشی ساتویں کلاس کا طالب علم دیدارحسین ولد عجائب خان 4فروری کی شام کو گاؤں میں واقع بازار سے گھر روانہ ہوا لیکن گھر نہ پہنچ سکا۔ تلاش میں ناکامی کے بعد لواحقین نے ایمت تھانہ میں اطلاع کردی۔ آج (بدھ) کے روز مذکورہ نوجوان کی لاش گھر سے تقریباََایک کلومیٹر کے فاصلے پر گہری کھائی سے برآمد ہوئی ۔لاش پر مبینہ طور پر تشدد کے نشانات ہیں۔
اطلاع ملنے پر ایس ایچ او ایمت عزیزاﷲنے نفری کے ہمراہ جاکر لاش پوسٹمارٹم کی غرض سے ایمت ڈسپنسری منتقل کردیا۔ایمت پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔