عوامی مسائل

ہنزہ:‌گنش، گریلت میں‌باغات اور کھیتوں‌پر کیڑوں کا‌حملہ، پھلدار درخت بُری طرح‌متاثر

ہنزہ (ذوالفقار بیگ)گنش گریلت میں باغات وکھیتوں پر کیڑوں کا حملہ۔پھلدار درختوں سمیت سبزیوں کو نقصان پہنچا ہے سابق وائس چیئرمین یونین کونسل گنش محمد علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کیڑوں نے پھلدار درختوں کو اپنے لپیٹ میں لیا ہے اُنہوں نے بذریعہ میڈیا محکمہ زراعت ہنزہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد گریلت کے علاقے میں سپرے کرکے مزید دیگر علاقوں تک پھیلنے سے روکا جائے۔اُنہوں نے مزید کہاکہ علاقے میں غریب لوگ ہیں ہمارا دارومدار زراعت پر منحصر ہیں کئی درجن پھلدار درختان پر کیڑوں نے حملہ کیا ہیں اگر محکمے نے اسپرے کرکے کیڑوں کو پھیلنے سے نہیں روکا تو مزید پھلدار درختان سوکھنے کا اندیشہ ہے لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ بروقت کیڑوں کے خاتمے کے لئے اقدامات اُٹھانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ غریب زمینداروں کا مالی نقصان ہونے سے بچایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button