Feb 06, 2019 پامیر ٹائمز جرائم Comments Off on اشکومن: لاپتہ سترہ سالہ نوجوان کی لاش برآمد، لاش پر مبینہ طور پر تشدد کے نشانات
اشکومن(کریم رانجھا) تشنلوٹ کے رہائشی تین روز سے لاپتہ سترہ سالہ نوجوان کی لاش برآمد، نعش پوسٹمارٹم کے لئے ایمت ڈسپنسری منتقل۔ لواحقین نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا۔ پولیس تھانہ ایمت تفتیش میں مصروف۔
بالائی اشکومن کے گاؤں تشنلوٹ کے رہائشی ساتویں کلاس کا طالب علم دیدارحسین ولد عجائب خان 4فروری کی شام کو گاؤں میں واقع بازار سے گھر روانہ ہوا لیکن گھر نہ پہنچ سکا۔ تلاش میں ناکامی کے بعد لواحقین نے ایمت تھانہ میں اطلاع کردی۔ آج (بدھ) کے روز مذکورہ نوجوان کی لاش گھر سے تقریباََایک کلومیٹر کے فاصلے پر گہری کھائی سے برآمد ہوئی ۔لاش پر مبینہ طور پر تشدد کے نشانات ہیں۔
اطلاع ملنے پر ایس ایچ او ایمت عزیزاﷲنے نفری کے ہمراہ جاکر لاش پوسٹمارٹم کی غرض سے ایمت ڈسپنسری منتقل کردیا۔ایمت پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔
May 19, 2022 0
May 19, 2022 0
May 19, 2022 0
May 18, 2022 0
Feb 26, 2022 Comments Off on ایمت اشکومن میں غیرت کے نام پر پولیس اہلکار اور شادی شدہ خاتون قتل
Jun 25, 2021 Comments Off on عدالت سے اُمید ہے کہ ہماری بہن کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کے انصاف کریں گے، لواحقین
Jun 07, 2021 Comments Off on نوجوان لڑکی کی پراسرار موت
Jul 03, 2020 Comments Off on ضلع گھانچھے میں6 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا دلخراش واقعہ جسے دبا دیا گیا