جرائم

فارسٹ چیک پوسٹ توڑ کر فرار ہونے والے شخص کو دو سال قید، ڈیڑھ لاکھ جرمانے کی سزا

ٓگلگت ( پ ر) فارسٹ مجسٹریٹ درجہ اول گلگت کی عدالت نے ملزمان عرفان ولد زعفران سکنہ سبیل کوفارسٹ چیک پوسٹ کو توڑنے اور فرار ہونے کا جرم ثابت ہونے پر ایک سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ مقدمے کی کارروائی مکمل ہونے پر ملزم کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا گیا ہے ،جبکہ ملزم رئیس ولد شیر غازی سکنہ سبیل کو تین مختلف مقدمات میں دو سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا کر ڈسٹرکٹ جیل گلگت منتقل کیا گیا اس طرح دو دن کے اندر جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور لکڑی کی سمگلنگ کے جرم میں فارسٹ مجسٹریٹ آ فتاب محمود نے تین ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر پانچ سال قید اور دو لاکھ پچاس ہزار جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ متعلقہ علاقوں کی عوام نے فارسٹ مجسٹریٹ کے برقت اوردلیرانہ فیصلوں کی تعریف کی ہے، اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ لکٹری کی غیر قانونی کٹائی اور ترسیل کو قابو میں رکھا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ پولیس کی بروقت کاروائی اور ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کی بھی تعریف کی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پولیس اسی طرح قومی دولت کو بچانے اور مجرموں کو قرارواقعی سزا دلوانے میں محمکہ جنگلات کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button