Uncategorized

صدر پاکستان سے وزیر اعلی گلگت بلتستان کی ملاقات

اسلام آباد (پ ر) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات ۔ملاقات میں وزیر اعلی نے گلگت بلتستان کے آئینی معاملات اور عوام کے جذبات سے صدر پاکستان کو آگاہ کیا۔

صدر پاکستان نے خطے کی اہمیت اور وہاں کے عوام کی حب الوطنی کو سراہتے ہوئے ایوان صدر کی طرف سے تمام تر حمایت اور اعانت کا یقین دلایا۔ وزیر اعلی نے قراقرم یونیورسٹی کے اہم منصوبوں اور اس کی ضروریات سے صدر کوآگاہ کیا۔ جن میں خواتین کیمپس کے قیام ،انجنیرنگ کالج ،الیکڑیکل اور مکینکل شعبہ جات کے قیام، دیامر، غذر اور ہنزہ کیمپسس کو باقاعدہ ڈھانچے اور ضروریات سے آراستہ کرنا ، تکنیکی تعلیم کے لئے اینڈو نمنٹ فنڈ کے قیام ،پروفیشنل ڈیو لپمنٹ کے شعبے کو مظبوط کرنا ،اور دیامر میں خواتین کے لئے تعلیم کی ترویج کے لئے مخصوص اینڈونمنٹ فنڈ کے قیام کے حوالے سے صدر پاکستان سے درخواست کی۔

صدر پاکستان نے قراقرم یونیورسٹی کوپاکستان کی بہترین جامعات کی صف میں لاکھڑا کرنے کے لئے اپنی بھر پور حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ صدر نے کہا کہ اس حوالے سے میں ذاتی طور پر نگرانی کروں گا۔

وزیر اعلی نے بلتستان یونیورسٹی کو بھی ترجیحی بنیادوں پر جلد تکمیل کے لئے صدر کو ضروری ہدایات جاری کرنے کی درخواست کی۔ جس پر صدر پاکستان نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو ضروری ہدایات جاری کرنے کی یقین دھانی کرادی۔

وزیر اعلی نے ریڈیو پاکستان گلگت اور سکردو کی اہمیت اور اپ گریڈیشن کی ضرورت سے صدر کو آگاہ کیا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ چونکہ بھارت نے گلگت بلتستان کی سرحد کے ساتھ کارگل اور لداخ کے ریڈیو اسٹیشنز کی صلاحیت بڑھائی ہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی آواز کو موثر بنانے کے لئے اقدامات کریں جس پر صدر پاکستان نے کہا کہ آپ نے جن امور کی طرف نشاندہی کی ہے اس حوالے سے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button