اہم ترینجرائم

دیدار حسین قتل کیس: گرفتار ملزمان کی تعداد آٹھ ہوگئی، عوامی رابطہ کمیٹی نے 16فروری کو احتجاج کا اعلان کر دیا

اشکومن(کریم رانجھا) تشنالوٹ واقعے میں گرفتار ملزمان کی تعداد آٹھ ہوگئی،مقتول کا موبائل برآمد،عوامی رابطہ کمیٹی کا واقعے کے خلاف 16فروری کو چٹورکھنڈ میں پرامن احتجاجی مظاہرے کا اعلان۔

دیدار حسین زیادتی ،قتل کیس میں مزید پیشرفت جاری ہے۔ پولیس نے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اس طرح ملزمان کی تعدادآٹھ ہوگئی ہے،گرفتار ملزمان میں عزیز ولد چالو خان،گوہرامان، نور اعظم،شیر اعظم ولد عبدالحنان،شیراسلام ولد شمس الحق،نور محمد ولد عبدالمنان،عبداللطیف ولد گل براء اور محمد عمر ولد چالوخان شامل ہیں۔

گزشتہ روز اقبال جرم کے بعدپولیس ملزمان کو لے کر موقع پر گئی تھی جہاں ایک ملزم کے گھر سے مبینہ طور پر مقتول کا موبائل بھی برآمد کیا گیا جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا۔ پولیس نے تفتیش کا وائرہ مزید وسیع کردیا ہے۔

عوامی رابطہ کمیٹی اشکومن نے واقعے کے خلاف 16فروری کو چٹورکھنڈ کے مرکزی چوک میں پرامن احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق احتجاج کے دوران حکومت کو تین نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ دیا جائے گا جس میں واقعے کے ماسٹر مائنڈ سمیت تمام نامزد ملزمان کی گرفتاری، مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کا مطالبہ اورملوث ملزمان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کا مطالبہ شامل ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button