اشکومن واقعہ دل خراش اور افسوسناک ہے، صدر اھلسنت والجمات یاسین
یاسین (معراج علی عباسی) صدر اھلسنت والجمات یاسین و معروف سماجی شخصیت مولانا گل حسین مدنی نے کہا کہ گزشتہ دنوں اشکومن میں طالب علم کے ساتھ پیش آنے والی دل خراش واقع انتہائی افسوس ناک امر ہے ۔ایسے معاشرتی برائیوں کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہے۔
انہوں نےغذر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہویے کہا ہے کہ غذر ایک پرامن علاقہ ہے اس قسم کے واقعات سے معاشرے میں انارکی پھیل جاتا ہے جس کی بہت برے اثرات مرتب ہوتے۔ حکومت اشکومن واقع میں ملوث اصل ملزمان کو گرفتار کرنے کے لے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اصل مجرمان کو تلاش کرے صرف خانہ پوری کے لیئے کسی بے گناہ کو تنگ نہ کرے اور ساتھ اہلیان علاقہ اور متاثرہ خاندان ملزمان کے گرفتاری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کرے۔