خبریںصحت

اشکومن: پیرامیڈیکل سٹاف کی ہڑتال سےمریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

اشکومن(کریم رانجھا) سروس سٹرکچر پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن تحصیل اشکومن کا احتجاج جاری، روزانہ دوگھنٹے ہڑتال، مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ ،مریضوں کو شدید مشکلات۔

پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کی کال پر سول ہسپتال چٹورکھنڈ کے پیرامیڈیکل سٹاف بھی روزانہ کی بنیاد پر دو گھنٹے کی ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ان کا مطالبہ ہے کہ سروس سٹرکچرنوٹیفیکیشن کے روح کے مطابق عمل درآمدکیا جائے،ازسر نو ون ٹائم ایکسرسائزکی منظوری،سروس سٹرکچر ترقیابی کلیہ پر نظر ثانی،نوٹیفیکیشن اور ریکروٹمنٹ رولز کی منظوری،سکیل چار سے آٹھ تک کے سٹاف کی اپ گریڈیشن آرڈرز کے نئے شعبہ جات میں مکمل ڈھانچے کے ساتھ کریشن(Creation)تک پیرامیڈیکس کنٹیجنٹ پیڈ سٹاف کی منظوردی دیا جائے۔روزانہ کی بنیاد پر ہڑتال جاری رہنے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،سول ہسپتال چٹورکھنڈ تحصیل اشکومن کا واحد ہسپتال ہے جو علاقے کے تیس ہزار سے زائد کی آبادی کو صحت کی سہولیات فراہم کررہا ہے۔ہڑتال کے باعث دور دراز سے آنے والے مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button