تعلیم

آئی ایس او کے زیر اہتمام پری بورڈ ایگزامز کا پہلا مرحلہ اختتام پزیر

شگر (پ ر) آئی ایس او کے تعلیمی ادارے باڈی آف لٹریسی ڈویلپمنٹ (بولڈ) کے زیر اہتمام پری بورڈ ایگزامز کا پہلا مرحلہ کامیابی کیساتھ اختتام پزیر ہوگیا۔ طلبہ سالانہ امتحانات کیلئے پرعزم۔

پری بورڈ ایگزامز کے آخری دن امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی نظارت کے رکن اور بزرگ عالم دین علامہ حیدر علی موسوی صاحب نے ایگزام سنٹرز کا دورہ اور طلبہ سے اظہار خیال بھی کیا۔ ملک بھر میں آئی ایس او کی تعلیمی خدمات کو طلبہ کیلئے رول ماڈل قرار دیتے ہوئے آغا حیدر موسوی نے بامقصد تعلیم کے حصول کی ضرورت پر توجہ دلائی۔

انہوں کہا کہ طلبہ کی روشن مستقبل ہی علاقے ، معاشرے اور ملک کی تابناک اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ پری بورڈ ایگزامنیشن کے آخری پیپر کے دوران پی ایچ ڈی ریسرچ سکالر ڈاکٹر ناصر علی شگری نے بھی ایگزامز سینٹر میں طلبہ کو کیریئر کونسلنگ کے حوالے سے لیکچر دی۔

انہوں نے طلبہ اور معاشرے کی روشن مستقبل کیلئے مسلسل محنت اور عزم صمیم کو زینہ قرار دیا۔ طلبہ مختلف مضامین اور ملک کے اچھے تعلیمی اداروں کیساتھ اعلیٰ تعلیم کے مواقع کے بارے میں اہم ترین معلومات سے مستفید ہوئے۔

طلباء و طالبات نے بولڈ کے منتظمین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انکی مثالی خدمات کو دوسری تنظیموں کیلئے رول ماڈل قرار دیا۔

طلبہ نے آخری پیپر کے دن اپنے فیڈ بیک فارم میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔

پہلے مرحلے کے کامیاب اختتام کے بعد بولڈ چیئرمین، اراکین، منتظمین اور والنٹیرز کی سیٹنگ بھی ہوئی۔

چیئرمین بولڈ عاشق حسین بابائی، صدر آئی ایس او موسیٰ علی، سابق چیئرمین ڈاکٹر عرفان علی اور دیگر نے منتظمین اور ولینٹئر کیساتھ اہم گفتگو کی۔اساتذہ کرام ، سماجی کارکنوں ، سابقین آئی ایس او سمیت تمام والنٹئیرز اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے دوسرے مرحلے میں طلبہ کے پیپیرز کی معیاری چیکنگ کیلئے لائق اساتذہ کرام کی خدمات لی جا رہی ہیں۔ چیکنگ کے مرحلے کے فورا بعد آن لائن رزلٹس کا اعلان کیا جائیگا۔ طلبہ اپنے مارک شیٹس بھی نیٹ پر آن لائن حاصل کرسکیں گے اور پروقار تقریب میں پوزیشن لینے والے طلبا ء و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے بہترین انعامات سے نوازیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button